اسلام آباد(پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اصلاحات کی بدولت پاکستان کے سرحد پار تجارتی انڈکس میں شاندار بہتریآئی ہے اور "سرحد پار تجارتی انڈکس" پر پاکستان کی رینکنگ میں 31 درجے بہتری آ گئی ہے اور اب پاکستان 142 ویں سے 111 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔سرحد پار تجارتی انڈکس میں بہتری سے پاکستان عالمی بینک کی "کاروبار کی آسانی 2020" رینکنگ میں بھی 28 درجے بہتر ہو گیا ہے اور 136 ویں سے 108 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ اس طرح پاکستان کا شمار ان 10 سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کاروبار کی آسانی کے اعتبار سے گزشتہ سال کی نسبت اس سال سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔ اس کامیابی کی بدولت پاکستان اصلاحات متعارف کرانے والے ممالک کی عالمی فہرست میں چھٹے اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے