قطر ایئر ویز کا مانٹریال کیلئے یومیہ بنیادوں پر پروازوں کا اعلان

Jan 21, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر)  قطر ایئر ویز نے مانٹریال کے لئے روزانہ پروازوں کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان روابط کومزید مضبوط بنایا جاسکے گا۔ ایئر لائن نے حال ہی میں مانٹریال کے لئے ہفتہ میں پانچ بارپروازوں میں اضافہ کیا ہے جو 25 فروری 2021 سے یومیہ بنیادوں پر چلائی جارہی ہے۔قطر ایئر ویز کا کہنا تھا کہ اس نے مانٹریال کے لئے متواتر پروازوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ  25 فروری 2021 سے اس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ مانٹریال سروس قطر ایئر ویز کی جدید ترین ایئر بس اے 900-300  کے ذریعہ چلائی جائے گی جس میں 36 سیٹیں ایوارڈ یافتہ کیسوئٹ بزنس کلاس اور اکانومی کلاس میں 247 نشستیں شامل ہیں۔ یہ اعلان قطر ایئرویز نے  ایئر کینیڈا کے ساتھ حالیہ کوڈ شیئر معاہدے کے بعد کیا، جو ٹورنٹو اور دوحہ کے درمیان پروازوں پر لاگو ہوگا اس معاہدے سے  قطر ایئرویز کے مسافروں کو بین القوامی ہوائی اڈے کے راستے ٹورنٹو سے بغیر کسی رکاوٹ، ون اسٹاپ رابطوں میں آسانی ہوگی۔  

مزیدخبریں