احساس کے شمار کنندگان گھر گھر جاکر ٹیبلٹس کے ذریعے  معلومات اکھٹی کر ینگے،ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۰نمائندہ خصوصی)احساس قومی سماجی و معاشی سروے ، جس کے تحت ضلع میں مستحق افراد کو احساس کفالت اور دیگر وظائئف دیئے جائیں گے، کا پہلے سے 9جنوری 2021کوآغاز ہوچکا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس ضلع کی آبادی ایک شفاف اور قانو ن پر مبنی سماجی تحفظ پروگرام سے مستفید ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس کے شمار کنندگان گھر گھر جاکر ٹیبلٹس کے ذریعے ضلعی بنیادوں پر معلومات اکھٹی کریں گے۔وزیر اعظم نے جنوبی وزیرستان میں احساس ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے ذریعے احساس کفالت مستحقین میں رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ احساس کفالت حکومت کا اہم ترین سیفٹی نیٹ پروگرام ہے جس کے تحت ملک بھر کی غریب خواتین کو 2000روپے ماہانہ مالی معاونت اور سیونگ بینک اکاء￿ ونٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔موجودہ جدید ڈیجیٹل سروے جنوبی وزیرستان میں وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کے اقدامات کی فراہمی کی بنیاد رکھے گا۔ احساس سروے کے نتائج اس بات کا تعین کریں گے کہ  اس ضلع کے کونسے گھرانے ماہانہ کفالت ادائیگی، وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کے سہ ماہی وظائئف، احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپس، چھوٹے کاروبار کیلئے بلاسود قرضوں اور آمدنی بڑھانے کیلئے احساس آمدن پروگرام کے اہل ہیں۔ سروے کے بعد ضلع میں احساس رجسٹریشن ڈیسک بھی لگائے جائیں گے تاکہ سروے میں رہ جانے والے گھرانوں کے اندراج کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔وزیر اعظم کو احساس قومی سماجی و معاشری رجسٹری (این ایس ای سروے سے متعلق بھی ا?گاہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ علاقے میں ملٹری ا?پریشن کے باعث 2011 میں ہونے والے سماجی و معاشی سروے میں جنوبی وزیرستان کا مکمل سروے نہیں ہوسکا تھا، لہذا یہ بہت اہم ا قدم ہے کہ یہ سروے کامیابی کیساتھ شروع کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر ،احساس کے تحت، جنوبی وزیرستان کی سماجی و معاشی تبدیلی کیلئے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت کے متعدد اقدامات موجود ہیں۔گذشتہ ایک سال میں ، احساس بلاسود قرضو ں کے تحت 3,706افراد کوچھوٹے کاروبار چلانے کیلئے 119ملین روپے کے قرضے فراہم کئے گئے۔ احساس آمدن پروگرام کے ذریعے 4,000مستحق گھرانوں کو غربت سے باہر نکالنے کیلئے 240ملین روپے کے اثاثہ جات فراہم کئے گئے۔ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپس پروگرام کے تحت،سال 2019-20 میں جنوبی وزیرستان کے مستحق اور ہونہار طلبائکو 102سکالرشپس سے نوازا گیا۔کویڈ19(اپریل 2020تا اکتوبر 2020)کے دوران، احساس ایمرجنسی کیش کے تحت جنوبی وزیرستان کے 14,821گھرانوں میں 177.85ملین روپے تقسیم کئے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن