احساس کے شمار کنندگان گھر گھر جا کر  معلومات اکھٹی کرینگے: ثانیہ نشتر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احساس قومی سماجی و معاشی سروے، جس کے تحت ضلع میں مستحق افراد کو احساس کفالت اور دیگر وظائف دیئے جائیں گے، کا پہلے سے 9جنوری 2021 کو آغاز ہوچکا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس ضلع کی آبادی ایک شفاف اور قانو ن پر مبنی سماجی تحفظ پروگرام سے مستفید ہو گی۔ احساس کے شمار کنندگان گھر گھر جاکر ٹیبلٹس کے ذریعے ضلعی بنیادوں پر معلومات اکھٹی کریں گے۔ وزیر اعظم نے جنوبی وزیرستان میں احساس ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے ذریعے احساس کفالت مستحقین میں رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ احساس کفالت حکومت کا اہم ترین سیفٹی نیٹ پروگرام ہے جس کے تحت ملک بھر کی غریب خواتین کو 2000روپے ماہانہ مالی معاونت اور سیونگ بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن