زرعی ماہرین فیلڈ میں جاکر آم کے باغبانوں کی رہنمائی کریں:ثاقب علی عطیل

ملتان ( خبر نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ زرعی ماہرین فیلڈ میں جاکر آم کے باغبانوں کی رہنمائی کریں تاکہ بہتر پیداوار کے حصول کویقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آم کے تیلہ اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کوبروقت آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔خوابیدگی کے دوران تیلہ کا بروقت تدارک پھولوں کے موسم میں نقصان دہ کیڑوں کے ممکنہ حملے میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ آم کا تیلہ باغات میں سارا سال پردار حالت میں موجود رہتا ہے۔ موسم سرما میں درختوں کی کٹی پھٹی چھال اور پتوں کے نیچے پناہ لیتا ہے۔ ہاتھ والی سپرے مشین (نیپ سیک سپرئیر) کے ذریعے صرف درختوں کے تنوں پر سپرے کریں۔

ای پیپر دی نیشن