علی پور (نمائندہ خصوصی) بابر آڈیٹوریم میں جاری ڈرامہ کڑیاں بیوٹی فل میں سونیناں ملک نے میدان مار لیا. ڈرامہ بینوں نے خوب داد دی، بھرپور پذیرائی ملنے پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا. اپنے پرستاروں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے معیاری کام کو بے حد پسند کیا. معیار کو ترجیح دی وہی کام کیا جو پرستاروں کو پسند ہوں. ان خیالات کا اظہار اسٹیج کی نامور اداکارہ سونیناں ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔