ہارون آباد(نامہ نگار) ہارون آباد کنویں کی کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے 4مزدور مٹی تلے دب گئے، ایک مزدور جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 211نائن آر میں چودھری عابد علی نامی شخص کے رقبہ میں کنویں کی کھدائی کا کام جاری تھا کہ اچانک مٹی کا تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں مولوی ظفر اقبال، محمد زاہد، محمد ارشد اور مقبول حسین نامی چار مزدور مٹی تلے دب گئے، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، بھاری مشینری کی مدد سے مٹی تلے دبے مزدوروں کو بچانے کیلئے آپریشن کیا گیا چاروں مزدوروں کو زندہ مٹی سے باہر نکال لیاگیالیکن مقبول حسین نامی مزدور ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گیا اور خالق حقیقی سے جا ملا، پولیس مصروف تفتیش ہے