کاشتکاروں کو اعلیٰ کوالٹی بیج کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: چیف ایوریسٹ گروپ 

Jan 21, 2021

ملتان (پ ر) ایوریسٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر فہیم اقبال‘ مینجنگ ڈائریکٹر صفدر حسین اور محمد عاطف بوسن نے کہا ہے کہ ایوریسٹ گروپ کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے کپاس‘ مکئی‘ چاول‘ سورج مکھی‘ سبزیات اور دیگر فصلوں کے بھرپور پیداواری صلاحیت کے حامل بجی اور جدید کیمسٹری پر مبنی مؤثر زرعی ادویات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اس بات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں سالانہ سیلز کانفرنس میں جانوروں کی ونڈا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس طرح ہمارے بیج اور زرعی ادویات نے کاشتکاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اسی طرح جانوروں کا ونڈا ایوریسٹ گروپ کیٹل فیڈ بھی مویشی پال افراد کے معیار پر پورا اترے گا انہوں نے کہا زراعت جس تیزی سے فروغ پا رہی ہے اس طرح ڈیری فارمنگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا مویشی پال افراد کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوریسٹ گروپ نے غذائی اعتبار سے بھرپور ونڈا متعارف کروایا ہے جس کے استعمال سے دودھ کی پیداوا میں خاصہ اضافہ ہوتا ہے اور جانوروں کی صحت بھی بہتر رہتی ہے انہوں نے کہا کہ ایوریسٹ گروپ کاشتکاروں اور مویشی پال افراد کی آمدنی میں بھی بھرپور اضافہ کیلئے معیاری مصنوعات فراہم کرنے کی اپنی روایات برقرار رکھے گا تقریب میں ملک بھر سے زرعی کاروبار سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

مزیدخبریں