سان فرینسسکو : بالخصوص بچے خود کو ڈزنی کرداروں میں ڈھالنا یا کم ازکم دیکھنا ضرورچاہتے ہیں۔ لیکن ٹون می نامی ایک ایپ کسی بھی چہرے کو تھری ڈی کارٹون میں بدل دیتی ہے۔ ٹون می کے ذریعے بچیاں خود کو فروزن کی ایلسا میں بدل سکتی ہیں یا پھر رپینزل جسی بن سکتی ہیں۔ ایپل اور ایپ اسٹور پر دستیاب یہ ایپ آپ کو ڈزنی پکسار کے کسی نہ کسی کردار سے ملادے گی لیکن ایک ویب سائٹ نے چند مشہور شخصیات کو بھی اس ایپ کے ذریعے کارٹون کرداروں میں ڈھالا ہے ان میں روسی صدر ولادمیر پیٹون اور ایپل کمپنی کے سربراہ ٹِم کک کو تو آپ اوپر کی تصویر میں دیکھ ہی چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک دلچسپ ایپ ہے جس کے ذریعے خود کو اور آپ کے دوستوں کو تھری ڈی کارٹون کرداروں میں بدلا جا سکتا ہے۔
ٹون می : آپ کی تصویر کو ڈزنی فنکار بنانے والی ایپ
Jan 21, 2021