رحیم یارخان‘ بھتہ مانگنے پر ٹائیگر فورس کے رکن کی ساتھی سمیت چھترول

Jan 21, 2021

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)محمدنگر کارہائشی تنویراحمد جو کہ ٹائیگرفورس کارکن ہے اپنے ساتھی بلال احمد کے ہمراہ ترنڈہ سوائے خان میں واقع جھولے لعل کریانہ سٹور پرآیا اور ویڈیو بنا کردکان مالک کامران احمد سے بھتہ طلب کیا جس پردونوں میں تکرارہوگئی‘ اورنوبت جھگڑے تک پہنچ گئی۔اسی دوران ارد گرد موجود دکاندار بھی اکٹھا ہوگئے اور ٹائیگرفورس کے رکن تنویراحمد اور اس کے ساتھی بلال کی بھتہ مانگنے پر سرعام ٹھیک ٹھاک چھترول کی بعد ازاں دونوں کو پولیس کے حوالے کردیاگیا جس نے دونوں کوحراست میں لے کرکارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں