فیڈمک ادارے کے امورقواعدوضوابط کے مطابق چلائے:میاں اسلم اقبال

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں فیڈمک کے امور بہتر کرنے کیلئے ادارے میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی وزیر نے ادارے کے امور قواعد و ضوابط کے مطابق نہ چلانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں ادا رے کا مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں نئی سرمایہ کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا ہماری پہلی ترجیح ہے اور صوبے بھر کے صنعتی مراکز میں صنعتی یونٹس تیزی سے لگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے فیڈمک اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرے اور ادارے کے تمام امور قواعد وضوابط کے مطابق چلائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن