ملتان ( نیوز رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں طبی آلات، میڈیسن اور دیگر اشیاء کی پرچیز کے حوالے سے طبی عملے کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز۔ پرچیز سیکشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر ممبران ڈاکٹر نبیل احمد اور ڈاکٹر وجہی الحسن نے نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے کانفرنس روم میں پر پرچیز کے طریقہ کار ، متعلقہ قوانین و ضوابط پر ایک تفصیلی لیکچرر دیا اور شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ شرکاء میں ڈائریکٹر ایمرجنسی نشتر ہسپتال ملتان سمیت مختلف شعبہ جات کے پروفیسرز، ایڈمن رجسٹرارز اور اے ایم ایس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس معلوماتی و تربیتی سیشن کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے نشتر انتظامیہ بالخصوص ایم ایس نشتر ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں طبی آلات، میڈیسن کی پرچیز کے حوالے سے طبی عملے کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز
Jan 21, 2021