نام نہاد یوم جمہوریہ پر قوانین مزید سخت، 2نوجوان گرفتار، خاتون کی پراسرار ہلاکت

سرینگر  (اے پی پی)بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں مزید دو بیگناہ نوجوان گرفتار کر لیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ فوجیوں نے ایاز احمد اور رئیس احمد نامی دو نوجوان چیکنگ کے دوران گرفتار کرلیے۔فوجیوں نے ضلع جموں کے قصبے راجوری اور اکھنور کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔دریں اثنا جموںشہر کے علاقے گاندھی نگر میں روپالی وید نامی ایک خاتون پر اسرار حالت میں مردہ پائی گئی ہے۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے پیش نظربند پابندیاں اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے پہلے سے بھارتی ریاستی  تشددوجبر کے شکار کشمیریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں اہم اور حساس علاقوں میں بھارتی فورسز نے ناکے لگادیئے  گئے  ہیں جن پر گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے ۔ سرینگر اور وادی کے دیگر تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں کی طرف جانے والے راستوں پر بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ مقبوضہ وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ وادی کے دور دراز کے علاقوں میں بھی بھارتی فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...