کراچی(آئی این پی)فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ سپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادیا اور کہا حلیم عادل شیخ نئے قائد حزب اختلاف ہونگے ،انہیں مبارکباددیتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ آج سپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادیا اور کہا بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں استعفیٰ کی کاپی کچھ روز قبل وزیراعظم کو بھی واٹس ایپ کی تھی حلیم عادل شیخ نئے قائد خزب اختلاف ہوں گے انہیں مبارکباد دیتا ہوں