کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ’’اسرائیل نامنظور ملین مارچ‘‘ کیلئے کراچی پہنچ گئے۔ رہنما اسلم غوری نے کہا ہے کہ اسرائیل نامنظور ملین مارچ آج جمعرات 21 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔ ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن شرکاء سے خطاب کریں گے۔