ڈی جی نیب  لاہور سمیت ڈائریکٹرجنرلز کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دیدی گئی 

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)کے سات ڈائریکٹر جنرلز کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔بدھ کو ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کی سربراہی میں نیب کے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے سات ڈائریکٹر جنرلز کو پروموٹ کرتے ہوئے گریڈ 21میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور میجرریٹائرڈ شہزاد سلیم، ڈی جی نیب سکھر عرفان بیگ اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی گریڈ 21میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔ڈی جی نیب ملتان عتیق چوہدری، ڈی جی نیب ہیڈکوارٹر فیاض قریشی اور ڈی جی نیب ٹریننگز سلطان سلیم کی بھی گریڈ 21میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...