آغا ڈائیلیسزسینٹر، 50 ہزارسے زائد  مریضوں کوعلاج  کی مفت سہولیات فراہم

کراچی(اے پی پی) آغا ڈائیلیسزسینٹر(اے ڈی سی)جولائی 2015میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک گردوں کے مرض میں مبتلا 50 ہزارسے زائد مریضوں کو مفت ڈائیلیسز کی سہولیات فراہم کرچکا ہے۔ آغاڈائیلیسز سینٹر کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق آغاویلفیئر ٹرسٹ کے تحت چلایا جانے والے آغا ڈائیلیسزسینٹر گردوں کے مرض میںمبتلا مریضوں کومحفوظ اورانتہائی موئثر خصوصی علاج فراہم کرتا ہے، امام کلینک میں واقع آغا ڈائیلیسز سینٹر میں گردوں کے مریضوں کیلئے تمام سہولیات سے وابستہ 11بستر مخصوص ہیںجہاں روزانہ 66مریضوں کو تین شفٹوں میں علاج معالجہ کی مطلوبہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اس کے علاوہ فاطمیہ اسپتال میں مخصوص چھ بستروں پر روزانہ تین شفٹوں میں 36مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ مجموعی طور پر ان دونوں ہسپتالوں میں ماہانہ 1244مریضوں کو تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین کی زیرِ نگرانی ڈائیلیسزکی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اے ڈی سی میں مجموعی طو ر پر مفت ڈائیلیسز، نیورو لوجسٹ کنسلٹنسی، ایمرجنسی ڈائیلیسزکی سہولیات ایسے مریضوں کو فراہم کی جاتی ہیں جو علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے۔اس کے علاوہ اس سینٹر میں لیبارٹری ، مریضوں اورفیملیز کو غذائیت کی بارے میں بھی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس سینٹر میں آنے والے مریض کلینکل ماہرِ نفسیات کی مدد سے اپنے پائوں پر کھڑے ہوکر اپنے اہلِ خانہ کو سپورٹ اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں اور یہی آغا ڈائیلیسز سینٹر کا اصل مقصد ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن