سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر شہر میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف ناقص پالیسیوں کی بدولت چوروں نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال دیئے ہیں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی جارہی ہے گذشتہ روز تھانہ سائیڈ ایریا سکھر کی حد دریا خان بھٹہ لیبر کالونی سائیڈ ایریا سکھر تین نامعلوم مسلح موٹر سواروں نے عبدالغنی شیخ ولد حضور بخش شیخ سکنہ انڈس گھی مل گولیمار روڈ سکھر سے اسکی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے شہر میں چوری ،ڈکیتی ،رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں گہری تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے۔
سکھرمیں چوروں نے ڈیرے ڈال دیئے
Jan 21, 2021