یکساں ترقی و خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یکساں ترقی و خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہائیوں سے نظر انداز اس علاقے کی تقدیر بدلے گی۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ہڑپہ کیلئے 2ارب روپے کا اعلان کیا گیا ہے ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ساہیوال ایکسپریس وے سمیت 17ترقیاتی منصوبے جلد شروع ہونگے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہائیوں سے نظر انداز اس علاقے کی تقدیر بدلے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقی چند شہروں تک محدود رہی، بزدار حکومت ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن