وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں اوریہ ٹھگ ایک بار پھر پاکستان کو نوچنے کیلئے اقتدار کے لئے بے قرار ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ان ٹھگوں کی دال نہیں گلے گی۔اڑھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہوتے ہوئے اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا۔راجکماری اورشہزادہ وہ دن یاد کریں جب ان کے ابا جان کے ا دوارمیں کرپشن کے ریکار قائم کیے گئے اوران کے اباجان کے ادوار میں کک بیکس اورکمیشن کھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی۔ماضی میں ہر روزکرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا۔مولانا نے بھی اس وقت کی بہتی گنگامیں اشنان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دور میں کرپٹ افراد کو نکیل ڈالی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے۔ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔