گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمراءکا دورہ کیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمراءکا دورہ کیا۔تین رکنی وفد کی سربراہی محکمہ سیاحت کے اہم رکن سلیمان پارس کر رہے تھے۔وفد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءثمن رائے سے ملاقات کی۔ملاقات میں مستقبل میں گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگوں کو الحمراءکے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں دوطرفہ ثقافتی وفود کے تبادلہ پر بھی غور کیا گیا۔یہ اقدامات ملکی ہم آہنگی و یک جہتی کا باعث بنے گے،عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءثمن رائے نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ تمام علاقائی ثقافتیں پاکستان کے مجموعی حسن میں نکھار پیدا کرتی ہیں،ملک بھر کے علاقوں کی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں،گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی بے حد دلکش،اقدار منفرد ہیں،وفد کے دورہ سے ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہونگے۔سربراہ وفد سلیمان پارس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا اپنی روایات سے لگاومثالی ہے،الحمراءجیسے فعال پلیٹ فارم پر پرفارمنس کے خواہاں ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ترجمان الحمرانے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر کے ثقافتی رنگوں کو زندہ دلانِ لاہور کے لئے پیش کرنے پر فخر ہے،ہمارا کلچر ایک دوسرے سے محبت سے عبارت ہے۔ واضح رہے کہ گلگت کے معروف ستار نواز میر افضال نے الحمراءمیں شاندار پرفارمنس کا مظارہ کیا ،لائیو نشر کی گئی اس پرفارمنس کو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور پسندکیا

ای پیپر دی نیشن