لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان سیکورٹی ڈیپازٹ کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان نئے فنانشنل ماڈل پر جاری سرد جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے تمام فرنچائزز کے خلاف جاری قانونی نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔ پی سی بی کی ڈیڈ لائن پر گارنٹی منی جمع نہیں کرائی گئی، جس پر فرنچائزز نے گارنٹی منی جمع کروانے کی یقین دہانی کروانے پر پی سی بی نے اپنا جاری نوٹس واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہنے کی بنا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مجبوری میں اپنا نوٹس واپس لینا پڑا ہے جس سے پی ایس ایل فرنچائز کی جیت ہوئی ہے اور ان کے نئے فنانشنل ماڈل پر تحفظات برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گارنٹی منی جمع ہونے کے بعد فرنچائزز کی تجاویز پر نئے فنانشنل ماڈل پر عمل درآمد کا آغاز ہوجائے گا۔ تاہم کچھ فرنچائزز نے باہم رضا مندی سے کچھ روز بعد کے چیک جمع کروا دیئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان سیکورٹی ڈیپازٹ کے حوالے سے معاملات طے پا گئے
Jan 21, 2021 | 19:37