لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ روز سرخ مرچ، اچار، ڈبہ پیک دودھ سمیت صابن شیمپوکی قیمتوں میں 5روپے سے 60روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ۔مختلف کمپنیوں کی سرخ مرچ سو گرام پیک پچاس روپے مہنگا کردیاگیا اور اس کی قیمت 148 روپے سے بڑھا کر198 روپے ہو گئی ۔ایک لیٹر دودھ کا ڈبہ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا اور اس کا ریٹ 152 روپے سے بڑھا کر157 روپے کا کردیا گیا۔ایک کلو اچار کی قیمت 60 روپے بڑھا دی گئی اور ایک کلو اچار 260روپے سے بڑھا کر320 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسو ایم ایل شیمپو دس روپے مہنگا ہو گیا اس کی قیمت 228 روپے سے بڑھاکر238 روپے کردی گئی اور صابن 10 روپے اضافے کے بعد 114 روپے کا کردیا گیاہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ نے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری کردیاہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پرسرخ مرچ، اچار، ڈبہ پیک دودھ سمیت صابن, شیمپوکی قیمتوں میں 5روپے سے 60روپے تک اضافہ ہو گیا
Jan 21, 2021 | 19:51