ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا چالیس کروڑ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی

لاہور (کامرس رپورٹر)ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا چالیس کروڑ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی واپسی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 13 ارب 1 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہ گیا جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں بھی 1 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی, بینکوں کے پاس ڈالروں کا حجم 7 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہ گیا جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم ہفتے کے اختتام پر 39 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ حکومت نے مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے لیے تاہم قرضوں کے باوجود رواں مالی سال کے دوران اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر صرف 88 کروڑ 18 کروڑ ڈالر کا ہی اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن