جام پور(نمائندہ نوائے وقت)جام پور شہر دونمبر ملاوٹی اشیاء کا مرکز بن گیا ۔ شہر بھر میں ہوٹلوں پر باسی اور ناقص کھانے ملاوٹ شدہ دودھ۔پاؤڈر سے بنی دہی۔ باسی کھانے دو نمبر ملاوٹ شدہ چائے کی پتی سمیت ناقص صفائی کی وجہ سے سرعام عوام کو لوٹا جارہاہے جس سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نوجوان اپنی ڈیوٹی کرنے کے بہانے سارا دن مختلف اوقات میں گاڑیوں میں بیٹھے چکر لگاتے نذر آتے ہیں لیکن کاروائی سفر زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جام پور کے اکثر ہوٹلز بیکریوں اور سویٹس بیکرز مالکان سے انہوں نے ماہانہ منتھلی مقرر کررکھی ہیں اس لئے یہ لوگ کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔
جام پور شہر دونمبر ٗ ملاوٹی اشیاء کا مرکز بن گیا فوڈاتھارٹی عملہ کارروائی سے گریزاں
Jan 21, 2022