سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھکر ، ملتان ، میانوالی کے شہریوں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ بحال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے  پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کو ملازمتوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے دیا گیا سپیشل کوٹہ ختم کرنے کا  ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے  لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف  درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل  نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کو  دیا گیا سپیشل کوٹہ کسی بھی آئینی آرٹیکل کی خلاف ورزی نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ پہلے دو فیصلوں میں اس کوٹہ کو درست قرار دے چکی ہے، ابھی ہائیکورٹ کا  فیصلہ معطل کررہے ہیں تفصیلی کیس بعد میں سنیں گے۔ واضح رہے کہ 2018ء میں پنجاب حکومت نے بھکر ،ملتان ، میانوالی اور دیگر پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کیلئے ملازمتوں  میں کوٹہ دیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے بھکر‘ ملتان اور میانوالی کے رہائشیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ بحال کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...