پاکستان میں امن مخالفوں کو برداشت نہیں 

تجزیہ: محمد اکرم چودھری
پاکستان مخالف طاقتیں امن کی دشمن ہیں، پاکستان میں امن ہمارے مخالفوں کو برداشت نہیں ہے، پاکستان کے مخالفین متحد ہو کر امن و امان تباہ کرنے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان حالات میں پاکستان کے عوام کو متحد ہونے اور اندرونی و بیرونی دشمنوں کو متحد ہو کر جواب دینے کی ضرورت ہے۔ اگر پاکستان کو نقصان پہنچانے والے متحد ہو کر کام کر سکتے ہیں تو کیا ہمیں اپنے ملک میں امن و امان قائم کرنے اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد نہیں ہونا چاہیے۔ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے پیچھے پاکستان کے ان دشمنوں کا ہاتھ ہے جنہیں پرامن پاکستان کھٹکتا ہے، جنہیں پرامن پاکستان اچھا نہیں لگتا۔ پاکستان کے دشمن خطے میں امن کے دشمن ہیں۔ پاکستان کے امن پسند لوگوں،  غیور اور بہادر افواج نے ہزاروں قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک میں امن بحال کروایا ہے لیکن امن دشمنوں کو یہ امن ایک آنکھ نہیں بھاتا یہی وجہ ہے کہ وہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے کبھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو استعمال کرتے ہیں تو کبھی کسی اور دہشت گرد تنظیم کو ساتھ ملا کر امن پر حملہ کرتے ہیں۔ لاہور دھماکے میں بھی یقینی طور پر وہی بیرونی ہاتھ ملوث ہے جو ماضی میں اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ دشمن ہمیں ہر طرف سے کمزور کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ملک میں امن و امان کی بہتر صورت حال کسی بھی صورت ہمارے دشمنوں کو برداشت نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بزدل دشمن نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ حساس ادارے اس دھماکے میں ملوث افراد تک یقیناً پہنچیں گے اور انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس مشکل وقت میں ہمیں مزید متحد ہونے اور مل کر دشمن کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں انتظامات کو بہتر بنانے اور اپنے اردگرد حالات پر گہری نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھانا ہو گا۔ پانچ شہروں میں ریڈ الرٹ ہے یہ اطلاع غیر معمولی ہے۔  قانون نافذ کرنے والے ادارے حالات سے باخبر ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کس طرح روزانہ کی بنیاد پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن