لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب 15 اپریل 2 202ء سے گندم کی نئی فصل کی خریداری کے لئے آئندہ دو روز میں 6 ارب مالیت کے باردانہ کے لئے ٹینڈر نوٹس کرے گا۔ رواں برس گندم کی نئی فصل کی خریداری کا ہدف 2کروڑ 30لاکھ ٹن گندم مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک نے افسران کو ہدایت میں کہا ہے کہ آئندہ چھ ہفتوں میں باردانے کی خریدای کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔ آئندہ دو روز میں ٹینڈر نوٹس کئے جائیں گے۔ محکمہ خوراک کے اندازے کے مطابق اس سال بھی بمپر کراپ گندم ہو گی ۔ دوسری جانب خوراک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی عدم دستیابی اور بارشوں کی شدت کے باعث صوبے میں گندم کی فصل میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 15فیصد کمی واقع ہوگی۔