اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے اپنی ٹویٹ میں لاہور میں ہونے والے دھماکہ اور اس سے ہونے والے نقصان پرگہرے افسوس اور دلی رنج کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا ان کی ہمدردیاں اور دعائیں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔