مضبوط اقوام متحدہ انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے ضروری: منیر اکرم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے اقوام متحدہ کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ ایک مضبوط عالمی ادارہ نہ صرف مسائل پر بحث اور بات چیت بلکہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج عالمی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کو نظرانداز نہیں کر سکتے اور نہ ہی امید کے سہارے زندہ رہ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن