صنعا (اے پی پی+ این این آئی) یمن کے صوبہ شبوا میں حوثی باغیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں حوثیوں کے خلاف عرب کے فضائی حملے جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں90 سے زیادہ حوثی دہشت گرد ہلاک اور 11فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے مآرب میں حوثیوں کے19 اہداف کو نشانہ بنایا۔
یمن: عرب اتحاد کے حملے جاری‘ مزید 90 حوثی باغی ہلاک‘ 11 گاڑیاں تباہ
Jan 21, 2022