ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تاریخی محلات کو ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محلات کو ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کیلئے بوتیک گروپ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مقصد سعودی تہذیب و ثقافت روشناس کرانا اور معیاری ہوٹلنگ سروس فراہم کرنا ہے۔ جدہ کے الحمرا محل اور ریاض کے طریق محل کو ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد نے تاریخی محلات کو ہوٹلز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
Jan 21, 2022