چیکخواجہ آصف کیس،وزیراعظم کے بیان پرجرح کا حق ، ٹرائل کورٹ کو ہدایت

Jan 21, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو وزیراعظم  عمران خان کے بیان پرجرح کا حق دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ کیس روزانہ کی بنیاد پرسن کر مقررہ وقت میں فیصلہ کیا جائے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں اس معاملے کو التوا میں ڈال رہے ہیں؟۔،آپ غیرضروری طورپر کیس کو لٹکا رہے ہیں،کیا اس کیس میں ایشوز فریم ہو گئے ہیں؟،جس پروکیل نیکہاکہ ایشوز فریم ہوگئے ہیں،چیف جسٹس نے وزیراعظم کے وکیل سے کہا ہیکہ بیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے فیئر ٹرائل ان کا حق ہے،17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا،اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کرسکتی ہے،عدالت نے جرح کا حق دینے کیلیے خواجہ آصف کی درخواست منظورکرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں اور آرڈر پاس کریں گے۔

مزیدخبریں