گوانگ ڑو(شِنہوا)چین کا جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار 5 جی بیس اسٹیشنوں کی تعمیر کے ساتھ چین میں پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے۔13 ویں گوانگ ڈونگ صوبائی پیپلز کانگریس کے پانچویں اجلاس کے دوران جمعرات کے روز ظاہر کیے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق مسلسل سرمایہ کاری اور مقامی حکام کی جانب سے 5 جی کوریج کو بڑھانے کی کوششوں کی بدولت 2021 میں گوانگ ڈونگ میں 5جی کے 46 ہزار 700 بیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گوانگ ڈونگ دریائے پرل کے ڈیلٹا میں 5 جی نیٹ ورک کی کوریج کو مزید فروغ دے گا اور 6 جی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور تیاری کیلئے اپنے تعاون میں اضافہ کرے گا۔