بیجنگ(شِنہوا)چین کے ہائی ریزولوشن ملٹی موڈ امیجنگ سیٹلائٹ کا باضابطہ طور پر استعمال شروع کردیاگیا ہے۔جمعرات کو چین کے قومی خلائی ادارے کے مطابق اس سیٹلائٹ کو 3 جولائی 2020 کو چین کے شمالی صوبے شنشی کے تھائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں بھیجا گیاتھا۔اس کے مدار میں ٹیسٹ کا جائزہ 17 دسمبر 2021 کو مکمل ہواتھا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ سیٹلائٹ اچھی حالت میں بہتر طور سے کام کررہا ہے اوراستعمال میں لانے کی تمام شرائط پر پورا اترتا ہے۔