اٹھارہ سال سے زائد عمر کے پاکستانی مسافروں کیلئے اندرون ملک پرواز کیلئے شناختی کارڈلازمی قرار 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن نے اٹھارہ سال اور اس سے زائد عمر کے پاکستانی مسافروں کواندرون ملک پرواز کیلئے نادرہ کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضروری قرار دیدیا،ایئر ٹکٹ پر بھی شناختی کارڈ کا نمبر درج ہونا لازمی ہو گا، اطلاعات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پرواز کرنے والے پاکستانیوں جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے ایئر ٹکٹ پر ان کا شناختی کارڈ نمبر درج ہونا لازمی قرار دیا، شناختی کارڈ نمبر کے بغیر نہ کوئی شخص اندرون ملک ہوائی سفر کر سکتا ہے نہ ہی کسی ایئر لائن کا ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن