پاکستان میں چینی زبان کی مفت سکھائی جائیگی، سینٹر قائم، طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے

 اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ )  پاکستان میں انٹرنیشنل چائنیز لینگویج سنٹر قائم ، چینی زبان کے مفت تربیتی کورسز اور منتخب طلباء کو وظائف دیئے جائیں گے،پاکستان بھر میں اس اقدام میں مزید یونیورسٹیوں کو شامل کیا جائے گا،پاکستانی طلباء کو آسانی سے چینی زبان سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔گوادر پرو کے مطابق ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز (آئی پی ڈی ایس) اور Viivbook کے درمیان مفاہمت کی مشترکہ یادداشت کے تسلسل میں تیانجن ہنٹونگ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے اشتراک  سے  بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں انٹرنیشنل چائنیز لینگویج سنٹر قائم کر دیئے۔ یہ لینگو یج  انیشیٹو پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ چینی زبان کے مفت تربیتی کورسز، تحقیق اور ترقی کی پیشکش کر رہا ہے۔ منتخب طلباء کو وظائف  دیئے جائیں گے۔ پاکستان بھر میں اس اقدام میں مزید یونیورسٹیوں کو شامل کیا جائے گا۔  لینگویج  پروگرام طلباء کے تبادلے، اسکالرشپ، اور سیکھنے اور مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے مختلف دیگر اختیارات اور مواقع کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...