اسلام آباد(خبر نگار)محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہوائوں کے ساتھ بارش برفباری جبکہ بعض مقامات پرموسلادھاربارش کا امکاناور پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے جبکہ گذشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہاتاہم گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش برفباری پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھندچھائی رہی دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں ہواں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش/برفباری ہوئی ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاسب سیزیادہ بارش(ملی میٹر)خیبرپختونخوا: پاراچنار4 0، مالم جبہ 03، پٹن 02، چترال، تخت بائی01، گلگت بلتستان : استور08،اسکردو01، پنجاب: گجرات04، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 03، سٹی 01)، مری،حافظ آباد، چکوال،جہلم ،منگلہ، لاہور (سٹی)01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی برفباری (انچ)استورمیں03 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09،کالام منفی 08،گوپس منفی07،اسکردو منفی05،ہنزہ،پاراچنار،بگروٹ منفی 04،مالم جبہ،استورمنفی 03، چترال اوردیرمیں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں ہواں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواں کی رفتار 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے، 22 سے26 جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں ہلکی سردی کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری گرسکتا ہے، سندھ کے بیشتر شہروں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک گر سکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ جنوب پنجاب کی جانب بڑھ رہاہے، مغربی ہواں کے اثرات کراچی میں تیز ہواں اور سردی کی معتدل لہر کی صورت میں رہیں گے جبکہ سمندر میں معمول سے تیز لہریں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔
آج خیبرپی کے ، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت اورکشمیرمیں تیزہوائیں، بارش برفباری
Jan 21, 2022