نورمقدم قتل کیس،عثمان مرزا کیس کی پیروی ریاست خود کریگی:ملیکہ بخاری

Jan 21, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نورمقدم قتل اور عثمان مرزا کیس کی پیروی ریاست خود کرے گی،پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیکرٹری  ملیکہ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ نورمقدم قتل اور عثمان مرزا کیس کی پیروی ریاست خود کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم نے وزارت قانون کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں، خواتین اوربچوں کے خلاف تشدد اور جنسی تشدد کے ہرکیس کی پیروی کی جائیگی، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ء بیرسٹرملیکہ بخاری نے عثمان مرزا کیس میں خود عدالت میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے،ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ظاہرجعفرکے وکیل کے مقتولہ کے کردار پر سوالات ریکارڈ کا حصہ بن سکیں ۔

مزیدخبریں