اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیرصدارت نجکاری بورڈ کا اجلا س ہوا جس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے عہدیداران نے شرکت کی بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پری کوالیفائیڈ اعلی بین الاقوامی سطح کے انویسٹرز کی منظوری دے دی پری کوالیفائیڈ انویسٹرز کیلئے ورچوئل ڈیٹا روم 30دن کیلئے اوپن کرنے کی بھی منظوری بورڈ کے اجلاس میں جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری کے معاملے پر چیئرمین سی ڈی اے نے شرکت کی سی ڈی اے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق جناح کنونشن سنٹر کی کمرشلائزیشن کیلئے لیٹر جاری کرے گانجکاری بورڈ کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی پرائیویٹائزیشن پر بریفنگ بھی دی گئی بورڈ نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی حتمی بولی/نیلامی کی تاریخ میں ایک ماہ تک کی توسیع کردی نجکاری بورڈ کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات بارے بھی بریفنگ دی گئی بعدازاں وفاقی وزیر نے ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کیلئے میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ میں ہاوس بلڈنگ فنانس کی نجکاری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیاہاوس بلڈنگ فنانس کی نجکاری اس سال نمایاں ٹرانزیکشن ہوگیوزیر نجکاری کی ٹرانزیکشن کو بروقت مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی کی گئی ۔
نجکاری بورڈ اجلا س،سٹیل ملز کی بحالی کیلئے بین الاقوامی انویسٹرز کی منظوری
Jan 21, 2022