اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکنالوجی اور ریلوے کو ایک ساتھ لانے کے وژن کیساتھ، پاکستان ریلویز اور گوگل نے گوگل ٹیکنالوجیز سے چلنے والے اور ٹیک ویلی پاکستان کے ذریعے نافذ کردہ جدید ترین اسکریپ یارڈ مینجمنٹ سسٹم کو لاگو کر کے اسکریپ یارڈ مینجمنٹ میں موزوں انقلاب لانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیگا۔ مینجمنٹ سسٹم کو فی الحال ریلوے کیرج فیکٹری، اسلام آباد میں ابتدائء تجرباتی طور پر لاگو کیا جا رہا ہے جسے بعد میں قومی سطح تک بڑھایا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے گوگل پروڈکٹیویٹی اور کولیبریشن موزوں کے ساتھ سکریپ یارڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزارت ریلوے کے سینئر حکام اور سی ای او ٹیک ویلی مسٹر عمر فاروق اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ گوگل کے نمائندے بھی گوگل میٹ کے ذریعے آن لائن ایونٹ میں شامل ہوئے۔ افتتاحی تقریب کے دوران وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کا سالانہ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کا ہدف 2 ارب روپے ہے جسے قومی خزانے میں جمع کیا جاتا ہے۔ فاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا لاہور نیو انارکلی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت۔دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات فرمائیں اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہ ہیں۔
سکریپ یارڈ مینجمنٹ سسٹم نے ڈیجیٹل سفرآسان بنا دیا ، اعظم سواتی
Jan 21, 2022