پی پی نمنٹ بو رڈ کامرہ کے انتخا با ت میں بھر پو ر حصہ لے گی، سلیم حیدر

Jan 21, 2022

  سنجوال کینٹ(نامہ نگار)پی پی پی کنٹو نمنٹ بو رڈ کامرہ کے انتخا با ت میں بھر پو ر طریقے سے حصہ لے گی چیئر مین بلال بھٹو زردا ری کا پیغام کا مرہ کنٹو نمنٹ بو رڈ کے ہر فرد تک پہنچا یا جائے گا ان خیالا ت کا اظہا ر ڈو یژنل صدرپی پی پی را ولپنڈی سا بق وزیر مملکت سلیم حیدر خان نے پی پی پی ضلع اٹک کے خصو صی اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ضلعی صدر اشعر حیات خان، امیدوار قومی اسمبلی ذوالفقار حیات خان امیدواران پنجاب اسمبلی سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کو رٹ ،حاجی مختیار خان حضرو ، تحصیل صدراٹک خالد خان ، امیدواران کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کینٹ امیدواران کنٹو نمنٹ بورڈکامرہ نعمان صدیقی، محمد لقمان، آفتاب خان، ملک زاہد،افتخاراحمد ، میڈیا کوارڈینیٹربابرمغل اور محمد اظہربھی موجود تھے انتخابات میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عزم کیا گیا اور الیکشن مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینئر حاجی مختیار خان جبکہ ممبران میں ذوالفقارحیات خان ، سیدعظمت علی بخاری، خالدخان اورآفتاب خان شا مل ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا 

مزیدخبریں