کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے الیکشن ، پی ٹی آئی کوئی امیدوار بھی سامنے نہ لا سکی 

Jan 21, 2022

 کامرہ کینٹ (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے 9فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے حکمران جماعت پی ٹی آئی کوئی امیدوار بھی سامنے نہ لا سکی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 9فروری 2022 کو کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے وارڈ ایک تا پانچ میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، تحریک لبیک اورجماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواروں سمیت آزاد امیدواران نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے مگر پی ٹی آئی کے دو وزرا، ایم این اے اور تنظیمی قیادت ہونے کے باوجود ان کی جانب سے کوئی امیدوار بھی سامنے نہ لایا جا سکا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور پی ٹی آئی کارکنان نے بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کارکنان نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو میں اپنی جماعت کی جانب سے امیدوار سامنے نہ لانے کی تمام تر ذمہ داری کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کیلئے مقرر کردہ کمیٹی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں