باہتر(نامہ نگار) وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری تین روزہ پر عمان پہنچ گئے ہیں علاقہ نلہ میں اُن کے ترجمان ملک سجاد آف دھریک کے مطابق سید زلفی بخاری نے عمان کے دورے کے دوران عمانی وزیر برائے افرادی قوت ڈاکٹر مہد بن سید سے بھی ملاقات کی جس کے بعد عمان میں ٹائمز آف عمان اورعمانی میڈیاکے مختلف چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سید ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط میں پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے مابین تبادلہ خیال جاری ہے عمانی وزیر برائے افرادی قوت سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پیدا کرنے کے ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے اور مضبوط دور کے آغاز پر بات چیت کی گئی عمان پاکستان سے افرادی قوت کے تبادلے سمیت سرمایہ کاری کے فروغ کا خواہش مند ہے زلفی بخاری نے عمان کے وزیر برائے افرادی قوت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیاہے۔