101دھرنے، سراج الحق نے شیڈول کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )منی بجٹ، مہنگائی، سودی معیشت کیخلاف ایک سو ایک دھرنوں کے شیڈول کی تیاری کے لیے امیرجماعت سراج الحق نے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور تمام صوبائی سیکرٹری جنرل کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کے طول و عرض میں سو دھرنے دے گی، ایک سو ایک واں دھرنا اسلام آباد میں ہوگا جو حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان، تاجر، طالب علم، خواتین، بزرگ، بچوں سمیت ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگ جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شریک ہوں گے۔ جماعت اسلامی کراچی، گوادر سمیت ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں عوام کی آوازبن چکی ہے۔ سٹیٹس کو جماعتیں بری طرح پٹ چکی ہیں۔ ہماری منزل پرامن اسلامی جمہوری انقلاب ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف دیں یا گھر جانے کے لیے تیار ہوجائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...