لاہور (سپیشل رپورٹر) پی پی 151 پونچھ روڈ اسلامیہ پارک میں ایل او ایس روڈ سے نلکے والا چوک پونچھ روڈ تک مین سیوریج کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انچارج ڈویلپمنٹ میاں افضل اقبال نے کارنر میٹنگ میں اہلیان علاقہ کو بتایا کہ دو ہزار میٹر سٹرک پر محیط مین سیوریج کا کام دو ماہ میں مکمل ہو جائیگا۔ مین سیوریج کے ساتھ ملحقہ پچیس گلیاں اسلامیہ پارک او ایس اور لٹن روڈ تھانہ تک تعمیر کی جائیں گی لائٹنگ کے علاوہ ٹف ٹائل بھی لگائی جائیں گی۔ میاں افضل اقبال نے کہا کہ سمن آباد کا کچھ علاقہ اتحاد کالونی چوبرجی تک ایریا بھی اس میں شامل ہے۔