کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اہم ترین اسلامی مالیاتی ادارے ، بینک اسلامی نے پی ایس ایل سال 2020 کی فاتح ٹیم، کراچی کنگز کے ساتھ سال 2022 میں آئندہ منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے پلاٹینم اسپانسر شپ معاہدے پر باضابطہ طورپر دستخط کردیئے۔معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب بینک اسلامی کے ریجنل آفس واقع بزنس اینڈ فنانس سینٹر ، کراچی میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او ، سید عامر علی ، سی ای اواے آر وائی و کراچی سلمان اقبال، کراچی کنگزکے محمد عامر، شرجیل خان اور عمید آصف اور دونوں فریقین کی جانب سے اعلیٰ انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی ۔ پی ایس ایل7کا آغاز 27جنوری،2022 کو کراچی میں ہوگا۔کراچی کنگز فرنچائز کے آفیشل اسپانسر کی حیثیت سے ،بینک اسلامی کا بنیادی مقصد نہ صرف کرکٹ کا فروغ ہے بلکہ ساتھ ہی ملک میں نوجوان کھلاڑیوں کی دیرینہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھا نا ہے ۔اس موقع پر بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او، سید عامر علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،"پی ایس ایل ایک اعلیٰ سطح کا قومی ٹورنامنٹ ہے اور کراچی کنگز ہماری اپنی آبائی ٹیم ہے ۔سی ای اواے آر وائی و کراچی سلمان اقبال نے کہا کہ معاہدہ خوش آئند، بنک اسلامی کی معاونت سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔کراچی کنگز بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور دیگر بہت سے اسٹار کھلاڑیوں کے ساتھ ، پی ایس ایل 7 کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک ہے،جو اس سال ان کے سر جیت کا سہراسجانے کے لیے انہیں سب سے زیادہ پسندیدہ ٹیم بناتے ہیں۔
کراچی کنگز اوربینک اسلامی کے مابین پلاٹینم اسپانسرشپ معاہدہ
Jan 21, 2022