ٹیکس نظام کو جلدازجلد آٹو میشن  پر لایا جائے ، لاہور ٹیکس بار

Jan 21, 2022

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اختر بیگ نے کہاہے کہ ٹیکس نظام کو جلد ازجلد آٹو میشن پر لایا جائے تاکہ چور راستے بند ہو سکیں ۔ انعامی سکیم کی طرح ٹیکس دہندگان کو بھی مختلف سروسز کی فراہمی میںسہولیات اور مراعات دی جائیںتاکہ دوسرے لوگ بھی اس جانب راغب ہو سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں ایف بی آر کی مشینری خوف کی علامت بن چکی ہے۔ اس لئے ان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں۔ کسی بھی پالیسی کے اجراء سے پہلے آگاہی مہم شروع کی جانی چاہیے اور اس کے بعد کارروائی کی جائے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان اور ایف بی آر کی مشینری کا آمنا سامنا ختم کرنے کیلئے آٹو میشن نظام کو فروغ دیا جائے۔ اسی طرح سرکاری ہسپتالوں، تعلیمی اداروں ،زمینی اور فضائی آمدو رفت کے ذرائع میںبھی ٹیکس دہندگان کو سہولیات او رمراعات دی جائیں جس سے عام لوگ بھی ٹیکس دینے کی جانب راغب ہوں گے۔

مزیدخبریں