لاہور(کامرس رپورٹر)دی بینک آف پنجاب نے ملک بھر میں موجود میکڈونلڈز کی برانچوں میں اے ٹی ایم نصب کرنے کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں معاہدہ پر دستخط کے بعد لاہور پولو کنٹری کلب میکڈونلڈ زبرانچ میں بی او پی اے ٹی ایم کا افتتاح کر دیا گیا ۔دی بینک آف پنجاب کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمینٹ بینکنگ فرید احمد خان نے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔جبکہ افتتاحی تقریب میں گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ بی او پی زاہد مصطفی، گروپ ہیڈ آپریشنز اعجاز الرحمن قریشی ، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ نوفل دائود اور ہیڈ کارڈز عاصم قریشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی او پی کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمینٹ بینکنگ فرید خان نے کہا کہ آج میکڈونلڈز میں اے ٹی ایم کی تنصیب کے ساتھ سیزا فوڈز کے ساتھ ہمارے اشتراک کا آغاز ہو رہاہے۔ہم صارفین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں موجود میکڈونلڈز کی برانچوں میں اے ٹی ایم نصب کریں گے۔۔ میکڈونلڈزکی جانب سے رضا علی نے کہا کے میکڈونلڈزپاکستان نے ہمیشہ کسٹمر سینٹرک اقدامات کو فروغ دیا ہے اس کے علاوہ میکڈونلڈز پاکستان بینک آف پنجاب کے ساتھ ہائی ویز پر ایسے مقامات کی تلاش کر رہا ہے جہاں وہ مسافروں اور سیاحوں کو اے ٹی ایم کی سہولیات فراہم کر سکیں۔