بچہ اغوا کیس‘ آئمہ خان کی 50 ہزار  کے عوض  ضمانت منظور‘ رہا کرنیکا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کڑی جمنداں والی سے اڑھائی سالہ بچے کے اغواء  کے مقدمہ میں گرفتار سٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کی ضمانت وکلاء  دلائل کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ گرفتار باقی دو ملزمان مدثر اور مظفر جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں جنہیں آج پیش کیا جائے گا۔ دریں اثناء ملزم راول نے سیشن کورٹ سے 24 جنوری تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن